اردو

اردو image
پارک (YSPؐ) جدید اور عم عصر مجسمہ سازی کا ایک سب سے بڑا بین الاقوامی مرکز ہے جو برطانیہ کے شمال میں مغربی یورک شائر میں 500 ایکڑ  زمین پر پھیلا ہوا 18ویں صدی کے بریٹن ہال اسٹیٹ میں واقع ہے۔ 2014 میں اس نے برطانیہ کا فنون کا سب سے بڑا انعام جیتا اور آرٹ فنڈ میوزیم آف دی ایئر کا خطاب حاصل کیا۔

یورک شائر اسکلپچر پارک کے متعلق

1977 میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹر میورے کا بنایا ہوا وائی ایس پی،برطانیہ کا پہلا اور یورپ کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پارک تھا اور یہ دنیا میں وہ واحد جگہ ہے جہاں پر 'باربرا ہیپ ورتھ' کی پوری فیملی آف مین کو  اکٹھا دیکھا جا سکتا ہے، علاوہ ازیں یہاں بہت ہی اہم مجسموں کا ذخیرہ موجود ہے بشمول ہینری مور کے کانسی کے مجسمے، پارک کے اندر اینڈی گولڈز ورتھ، ڈیوڈ نیش اور جیمز ٹوریل کے کام اور میگڈیلینا ابیاکانووِکز ، انتھونی کیرو، الزبتھ فرِنک، ڈینس اوپن ہیم اور نکی ڈی سینٹ فیلے کی جانب سے کھلی فضاء میں بنائے گئے مجسمے۔
 
وائی ایس پی  پورا سال وقتا فوقتا دنیا کے بہترین نمائشی پروگرام پیش کرتا رہتا ہے جس میں دنیا کے بہترین فنکاروں کے فن پاروں پر مشتمل کھلی فضاء اور  اندرونی طور پر پانچ گیلریوں میں لگائی جانے والی نمائشیں بھی شامل ہیں۔ موجودہ جھلکیوں میں فیونا بینر، آئی ویوی، ارسولا وون رائیڈنگزوارڈ، امر کنور، ینکا شونیبارے ایم بی ای، جون میرو اور جومے پلینسا کی نمائشیں شامل ہیں۔
 
وائی ایس پی ایک آزاد خیراتی ادارہ اور رجسٹر شدہ میوزیم ہے۔ ہمارا بنیادی کام آرٹس کونسل انگلینڈ، ویک فیلڈ کونسل، دی لِز اور ٹیری بریمال فاؤنڈیشن اور سیکیوراکو اور ولیم فشر کی جانب سے سرمایہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
 
وائی ایس پی میں سہولیات
وائی ایس پی میں آنے والے سیاح وائی ایس پی سنٹر ریسٹورینٹ میں پورے کنٹری پارک کے حیرت انگیز نظاروں کے ساتھ ایک مقامی ذرائع سے تیار کیے گئے کھانے کے مینو سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں یا ہلکی غذا کھانے یا ساتھ لینے کے لیے وائی ایس پی کیفے کو منتخب کر سکتے ہیں۔ پارک میں پکنک کے کئی مقامات ہیں جہاں فیملیز کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ انعام یافتہ وائی ایس پی شاپ سے کوئی خاص تحفہ خریدیں، یہاں خوبصورت دھاتی مصنوعات کا بیش بہا خزانہ موجود ہے جس میں ہم عصر آرٹ اور ڈیزائن سے لے کر پرنٹس اور گھریلو آرائش تک کی اشیاء شامل ہیں۔
 
اوقات کار اور داخلہ فیس
وائی ایس پی، 24 اور 25 دسمبر  کے علاوہ پورا سال ہر دن 10.00 - 17.00 بجے تک کھلا رہتا ہے۔
داخلہ مفت ہے لیکن پارکنگ کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔
 
وائی ایس پی تک جانا
وائی ایس پی، لندن کے شمال میں 180 کلومیٹر کی دوری پر، مغربی یورک شائر میں ویک فیلڈ شہر کے باہر واقع ہے۔ وائی ایس پی، ایم 1 جنکشن 38 سے ایک میل کی دوری پر ایک آسان جگہ پر واقع ہے اور  اس کو لیڈز بریڈفورڈ اور مانچسٹر ایئر پورٹ لگتے ہیں، اور یہ دونوں گاڑی کے ذریعے 90 منٹ کی مسافت پر واقع ہیں۔ سیٹلائیٹ نیویگیشن کے لیے بہترین پوسٹ کوڈ WF4 4JX ہے۔ 
 
پبلک ٹرانسپورٹ
ویک فیلڈ ویسٹ گیٹ، وائی ایس پی کا قریب ترین مین لائن ریلوے اسٹیشن یے، جو یہاں سے 7 میل دور واقع ہے۔ اسٹیشن سے یہاں تک ٹیکسی 12£ لیتی ہے۔ لندن کنگز کراس سے ویک فیلڈ ویسٹ گیٹ تقریبا 2 گھنٹے لیتا ہے، اوقات اور کرایوں کے لیے nationalrail.co.uk پر جائیں۔ 96 نمبر بس، بارنسلے اور ویک فیلڈ سے سیدھا وائی ایس پی تک آتی ہے، بسوں کے ٹائم ٹیبلز کے لیے wymetro.com پر جائیں۔
 
یورک شائر میں اپنی سیر کی منصوبہ بندی کریں
یورک شائر 20 ویں صدی کے دو اہم ترین مجسموں، باربرا ہیپ ورتھ اور ہینری مور کی پیدائش کی جگہ ہے؛ مختلف مقامات پر موجود ایک گروہ جسے 'یورک شائر اسکلپچر ٹرائی اینگل' کہتے ہیں، اس فنی ورثہ پر جشن مناتا ہے۔ اپنی سیر کے حصے کے طور پر ہیپ ورتھ ویک فیلڈ، دی ہینری مور انسٹیٹیوٹ اور لیڈز آرٹ گیلری کا بھی دورہ کریں؛ جو سارے 30 منٹ کی ڈرائیو پر ہیں۔ اس بارے میں  ysculpture.co.uk پر مزید معلومات حاصل کریں
 
پورے خطے میں موجود پر کشش جگہوں کی پوری فہرست حاصل کرنے اور رہائش کے بارے میں اندازہ لگانے کے لیے yorkshire.com پر جائیں 
 

Yorkshire Sculpture Park
West Bretton
Wakefield WF4 4LG
SatNav WF4 4JX
United Kingdom
+44(0)1924 832631
info@ysp.co.uk